کاروار:4/جنوری (ایس او نیوز) سرسی کے اسپتال میں اترکینرا رکن پارلیمان اننت کمار ہیگڈے کی غنڈی گردی کا معاملہ ٹھنڈا ہوتا نظر نہیں آرہاہے، یکے بعددیگر ے اداروں اورتنظیموں کی طرف سے مقامی سرکاری حکام کو میمورنڈم دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس تعلق سے کاروار کے جن شکتی سنگھ نے ضلع ایس پی دفتر میں ایڈیشنل ایس پی کو میمورنڈم سونپتے مطالبہ کیا ہےکہ ایم پی کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔
جن شکتی سنگھ کے ذمہ داران نے ضلع سپرنٹنڈنٹ کے دفترپہنچ کر ایڈیشنل ایس پی کو میمورنڈم سونپا ۔ جس میں مانگ کی گئی ہے کہ ایم پی اننت کمار ہیگڈے کی ڈاکٹروں پر حملہ کرنے والی سی سی ٹی وی وڈیو موجود ہیں، پولس کو چاہئے کہ وہ خود ایم پی کے خلاف کیس درج کرکے جانچ کرنے کامطالبہ کیا ہے۔ اور میمورنڈم میں الزام لگایا گیا ہے کہ رکن پارلیمان کے نازیبا سلوک اور حملہ آوری سے سماج میں بدامنی کاماحول پید اہونے کا خدشہ ہے ، جس کے لئے ضروری ہے کہ ایم پی کے خلاف خود پولس محکمہ کیس درج کرتےہوئے قانونی کارروائی کرے۔